امریکا ،چھوٹا طیارہ رن وے کے قریب تباہ،4ہلاک

امریکا ،چھوٹا طیارہ رن وے  کے قریب تباہ،4ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسافر بردار طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے

کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک انجن والا مسافر بردار چھوٹا طیارہ رن وے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں موجود چاروں افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے ۔زمین پر گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی ۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے طیارے میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ طیارے کے ملبے سے چار لاشیں نکالی گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں