عرب امارات :ہفتہ ،اتوار کے بعد جمعہ کی آدھی چھٹی ہوگی

عرب امارات :ہفتہ ،اتوار کے  بعد جمعہ کی آدھی چھٹی ہوگی

متحدہ عرب امارات نے ہفتے میں ڈھائی دن چھٹی کا اعلان کردیا

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک )دفاتر میں اب صرف ساڑھے چار دن کام ہوا کرے گا۔ ملازمین کے اوقات کار کے لیے نیا شیڈول متعارف کرایا گیا جس کے تحت ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوا کرے گی جب کہ جمعہ کو صرف ساڑھے چار گھنٹے کام ہوا کرے گا۔دفتری اوقات کار پیر سے جمعرات صبح ساڑھے 7 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں جب کہ جمعہ کے روز کام ساڑھے گیارہ بجے تک ہوا کرے گا۔ ملازمین جمعہ کو گھر سے بھی کام کرسکتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں