محبوبہ کادل جیتنے کیلئے اس کی والدہ کو گردہ عطیہ کرنیوالے سے ’بیوفائی‘ لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلی

محبوبہ کادل جیتنے کیلئے اس کی والدہ  کو گردہ عطیہ کرنیوالے سے ’بیوفائی‘  لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلی

میکسیکوسٹی(دنیامانیٹرنگ)سکول ٹیچر محبوبہ کی والدہ کو گردہ عطیہ کرنے کے باوجود اس کا دل نہ جیت سکا۔

محبوبہ نے والدہ کے روبصحت ہونے کے بعد کسی اور سے شادی رچالی۔ میکسیکو کے اخبار کے مطابق باخا کیلیفورنیا کے سکول ٹیچر نے ٹک ٹاک پر جاری ویڈیو میں کہا اس نے اپنی محبوبہ کی والدہ کی جان بچانے کیلئے اپنا گردہ عطیہ کیا مگر والدہ کے آپریشن کے ایک ماہ بعد اس نے کسی اور سے شادی کرلی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں