افغانستان میں یونیورسٹیاں کھل گئیں،لڑکیاں کی تعداد کم

 افغانستان میں یونیورسٹیاں کھل  گئیں،لڑکیاں کی تعداد کم

کابل (اے ایف پی)طالبان کے قبضے کے بعد پہلی مرتبہ افغانستان کی بعض سرکاری یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ سے شروع ہو گئیں۔

نیو ز ایجنسی کے مطابق معمولی تعداد میں خواتین بھی کلاسز میں شریک ہوئیں ۔ افغان حکام کے مطابق لغمان، ننگرہار، قندھار، نیمروز ، فراہ اور ہلمند کی یونیورسٹیاں کھل گئی ہیں۔

دیگر یونیورسٹیاں بھی رواں ماہ کے آخر میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ سے شروع کر دیں گی۔ ننگرہار یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کلاسز دوبارہ شروع ہونے پر تمام طلبہ بہت خوش ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں