بنگلہ دیش نے آئی ایم ایف سے 4.5ارب ڈالرقرض مانگ لیا

بنگلہ دیش نے آئی ایم ایف سے 4.5ارب ڈالرقرض مانگ لیا

ڈھاکا ( دنیا مانیٹرنگ )بنگلہ دیش نے آئی ایم ایف سے 4.5ارب ڈالرقرض مانگ لیا۔

بنگلہ دیش ، سری لنکا اورپاکستان کے بعدخطے کا تیسراملک ہے جس نے عالمی فنڈسے 

رابطہ کرلیا۔بنگلہ دیشی روزنامے ڈیلی سٹار نے اپنی منگل چھبیس جولائی کی اشاعت میں انکشاف کیا کہ بنگلہ دیش کی معیشت پر دباؤ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور اس دباؤ سے نمٹنے کے لیے ڈھاکا حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو 4.5 بلین ڈالر قرض کی درخواست دے دی ہے ۔اس بارے میں نیوز ایجنسی رائٹرز نے اپنے مراسلے میں لکھا ہے کہ ڈیلی سٹار کے مطابق ڈھاکا حکومت کو یہ قرض اپنی بجٹ ضروریات کو پورا کرنے اور مالی ادائیگیوں کے توازن اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے درکارہے ۔

بنگلہ دیشی جریدے کے مطابق اس کے صحافیوں نے وہ دستاویزات خود دیکھی ہیں جو بنگلہ دیشی وزیر خزانہ اے ایچ ایم مصطفیٰ کمال کی طرف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا کو اتوار 24 جولائی کو بھیجی گئیں۔ اس بارے میں ڈھاکا میں ملکی وزارت خزانہ کے حکام اورآئی ایم ایف کے بنگلہ دیش میں ملکی دفتر نے تبصرے سے گریزکیاہے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں