کولمبیا میں بھی ایک پراسرار چینی غبارے کی نشاندہی

کولمبیا میں بھی ایک پراسرار چینی غبارے کی نشاندہی

بیجنگ،واشنگٹن(دنیامانیٹرنگ)چین نے امریکا کی جانب سے اس کے پراسرار غبارے کو مارگرانے پر برہمی کا اظہارکیاہے ۔

ادھر امریکا میں غبارے کے ملبے کو جمع کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے ،لاطینی امریکا کے ملک کولمبیا میں بھی ایک چینی غبارے کی نشاندہی ہوئی  ہے ،کولمبین فوج نے کہاکہ یہ غبارہ امریکی پراسرار غبارے جیساہے اور یہ 55ہزار فٹ کی بلندی پر پروازکررہاہے ۔چینی وزارت خارجہ نے کہاکہ یہ بین الاقوامی طریقہ کار کی خلاف ورزی ہے ۔ ضروری ردعمل کا حق رکھتے ہیں،بیان کے مطابق امریکا سے درخواست کی تھی کہ اس تمام معاملے سے تحمل اور پیشہ وارانہ انداز میں نمٹے ، تاہم امریکا نے طاقت کے استعمال پر اصرار کیا اور شدید ردعمل دیتے ہوئے بین الاقوامی طریقہ کار کی خلاف ورزی کی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ چین اپنے جائز حقوق اور اداروں کے مفادات کا دفاع کرے گا ۔ادھر امریکی میڈیا کے مطابق غبارے کا ملبہ بحر اوقیانوس میں 7میل تک پھیل گیا۔امریکی حکام کے مطابق غبارے کے تمام ملبے کو جمع کرنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔نیوی کے غوطہ خور کام کررہے ہیں۔دوسری جانب ریپبلکن پارٹی کے ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ نے کہاکہ بائیڈن نے غبارے کو پہلے روز ہی تباہ نہ کرکے چین کو بھرپورجاسوسی کا موقع دیاہے ۔

غبارہ 

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں