چینی وزیر دفاع کا امریکی ہم منصب کی فون کال سننے سے انکار

چینی وزیر دفاع کا امریکی ہم منصب کی فون کال سننے سے انکار

واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)امریکا نے پراسرار چینی غبارے کے معاملے پر 40ممالک کے سفارتکاروں کو بریفنگ دی۔

واشنگٹن میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور بیجنگ میں امریکی  سفارتخانے  نے یہ بریفنگ دی ہیں،نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے واشنگٹن میں 40ممالک کے 150سفارتکاروں کو معاملے پر تفصیل سے بریفنگ دی،مارگرائے جانیوالے غبارے کے ملبے کی تحقیقات سے متعلق بھی سفارتکاروں کو آگاہ کیاگیا۔ادھر غبار ے کے معاملے پرچینی وزیر دفاع نے امریکی ہم منصب سے بات کرنے سے انکارکردیا،امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین نے سیکرٹری لائیڈ آسٹن کی طرف سے فون کال کی درخواست رد کر دی ۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں