کیوبا کو دہشتگردی کی پشت پناہی کرنیوالی ریاستوں کی فہرست سے نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں:امریکا

کیوبا کو دہشتگردی کی پشت پناہی کرنیوالی ریاستوں کی فہرست سے نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں:امریکا

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ کیوبا کو دہشت گردی کی سپانسر ریاستوں کی فہرست سے نکالنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے ۔

 امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے ایک  سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر فہرست سے کیوبا کو نکالنے پر غور ہوا تو ایسا کانگریس کے طے کردہ معیار اور قانون کے مطابق ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں