سوڈان ، یتیم خانے میں 60 بچے غذائی قلت سے ہلاک

سوڈان ، یتیم خانے میں 60 بچے غذائی قلت سے ہلاک

خرطوم(مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں غذائی قلت کے باعث 60 بچے ہلاک ہوگئے۔

،برطانوی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق خرطوم میں واقع میوگوما کے سرکاری یتیم خانے میں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے درکار عملہ موجود نہیں چونکہ ہر تین گھنٹے بعد بچوں کو کھانا کھلانا ہوتا ہے توعملے کی غیر موجودگی نے صورتحال کو تشویش ناک بنا دیا ،جنگ شروع ہونے کے بعد سے خرطوم کے یتیم خانوں میں کام کرنے والا عملہ گھر رہنے یا پھر نقل مکانی پر مجبور ہوگیا،رپورٹ کے مطابق غذائی قلت کی وجہ سے ہونے والی زیادہ تر اموات نوزائیدہ بچوں کی ہیں، جن کی عمر ایک سال سے کم ہے اور شدید غذائی قلت اور پانی کی کمی کے باعث صرف جمعہ کے روز ہی 13بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،ریاست خرطوم میں سماجی ترقی کی وزارت کے ڈائریکٹر جنرل صدیق الفارینی نے کہا ہے کہ اموات کی بڑی وجہ بنیادی طور پر عملے کی کمی اور لڑائی کی وجہ سے بجلی کی بار بار بندش تھی۔حکام کے مطابق یہ ہلاکتیں گزشتہ دس روز کے دوران ہوئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں