سعودی عرب کی آبادی میں اضافہ اکثریت 30سال سے کم

سعودی عرب کی آبادی میں  اضافہ اکثریت 30سال سے کم

ریاض (اے ایف پی)سعودی عرب کی آبادی میں 2010کے بعد ایک تہائی اضافہ ہوا، جبکہ سعودی شہریوں میں اکثریت کی عمر 30سال سے کم ہے ۔

سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی جانب سے 2022 کی مردم شماری کے جاری نتائج کے مطابق سعودی عرب  کی کل آبادی 3 کروڑ 22 لاکھ ہے ، ان میں 58.4 فیصد سعودی شہری ، دیگر کا تعلق جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی ملکوں سے ہے ۔ 2010 کے بعد سعودی عرب کی رہائشی آبادی میں 34.2 فیصد اضافہ ہوا، جس کا مطلب 82 لاکھ کا اضافہ ہے ، ان میں 48 لاکھ سعودی شہری ہیں۔ سعودی شہریوں میں 63 فیصد کی عمر 30 سال سے کم ہے ۔ ایک کروڑ 34 لاکھ غیر سعودی شہریوں میں اکثریت بنگلہ دیشیوں کی ہے ، جس کے بعد بھارتی ، پاکستانی ، یمنی اور مصری ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں