مشرقی لبنان میں دھماکے سے شام نواز فلسطینی گروپ کے 5جنگجوہلاک

مشرقی لبنان میں دھماکے سے شام نواز  فلسطینی گروپ کے 5جنگجوہلاک

بیروت (اے ایف پی)مشرقی لبنان کی ایک بیس پر دھماکے سے شام نواز فلسطینی گروپ پاپولر فرنٹ کے پانچ جنگجو ہلاک ہو گئے ۔

 ترجمان پاپولر فرنٹ نے اسرائیل پر شامی سرحد کے قریب قدسیا بیس پر رات گئے حملے  کا الزام عائد کیا ، جس کی اسرائیل نے تردید کی ہے ۔ نام ظاہر نہ کرنے پر سکیورٹی ذرائع نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ قدسیا بیس کے اسلحہ ڈپو پر ایک پرانا راکٹ اچانک پھٹ گیا جس سے پانچ جنگجو ہلاک ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں