خرطوم میں مارکیٹ پر بمباری سے 18شہری ہلاک

خرطوم (اے ایف پی)سوڈان کے دارالحکومت کی ایک مارکیٹ پر شیلنگ اور بمباری سے 18 شہری ہلاک، 106 زخمی ہو گئے ، ادھر امریکا نے سوڈان کے حریف جنرلوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی۔
سوڈان کے وکلا کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی خرطوم کی مارکیٹ پر شیلنگ اور بمباری رات کے وقت فوج نے کی۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خبردار کیا کہ جنگ معاہدہ ختم ہونے کے بعد امریکا سوڈان کے دونوں فوجی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے ۔ ادھر امریکا نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر سوڈان پر مختلف پابندیاں عائد کر دیں ۔ امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جیک سولیوان نے ایک بیان میں کہا کہ سوڈان کے فوجی رہنماؤں پر ویزے کی پابندیاں انہیں جوابدہ بنانے کیلئے عائد کی جا رہی ہیں۔