مقبوضہ کشمیر:ریاستی دہشتگردی میں 1شہری شہید

مقبوضہ کشمیر:ریاستی دہشتگردی میں 1شہری شہید

جموں،سرینگر،اسلام آباد(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، ایک شہری کو شہید کر دیاگیا۔۔۔

بھارتی فوج اور پیرا ملٹری بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ضلع سانبا میں ورکنگ باؤنڈی کے قریب منگو چک میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران کشمیری شہری کو شہید کیا،علاوہ ازیں فورسز نے تین اضلاع پلوامہ، شوپیاں اور اسلا م آباد میں کم از کم 9مقامات پر چھاپے مارے جبکہ قابض فوج نے بارہمولہ کے علاقے کریری سے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، ادھر بھارتی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف سری نگر، پونچھ اور دیگر علاقوں میں مظاہرے کئے گئے ،دوسری طرف حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں گرفتاریوں کی مذمت کرتے کہا کہ بھارت بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں اور متعصب عدلیہ کو حریت پسند قیادت بشمول یاسین ملک کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے استعمال کر رہا جبکہ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف وانی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ارسال خط میں زور دیا ہے کہ وہ تہاڑ جیل میں بند کشمیری رہنما یاسین ملک کے عدالتی قتل روکنے کے لئے فوری مداخلت کریں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں