تائیوان پر طاقت کا استعمال نہ کرنیکا وعدہ نہیں کرسکتے :چینی وزیر دفاع

تائیوان پر طاقت کا استعمال نہ کرنیکا  وعدہ نہیں کرسکتے :چینی وزیر دفاع

سنگاپور (دنیا مانیٹرنگ)چین نے کہاہے کہ تائیوان کے معاملے پر طاقت کااستعمال نہ کرنے کا وعدہ نہیں کرسکتے ۔

چینی سٹیٹ قونصلر اور وزیر دفاع جنرل لی شنگفو نے سنگاپور کے ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان ہمارا حصہ ہے ،تائیوان کو پرامن طور پر ساتھ ملانے کیلئے پوری کوشش کریں گے ۔ہم تائیوان کی حکمران جماعت کونام نہاد آزادی کیلئے عالمی حمایت جمع کرنے نہیں دیں گے اور نہ غیر ملکی طاقتوں کو اس حوالے سے مداخلت کرنے دیں گے ۔اس سے قبل سنگاپور میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور چینی ہم منصب میں مختصر ملاقات ہوئی،دونوں رہنمائوں نے رات کے کھانے پر صرف مصافحہ کیا۔دونوں ممالک کے وزرائے دفاع شنگریلا ڈائیلاگ کے سلسلے میں سنگاپور میں موجود ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں