فرانس : لبنانی سفیر کیخلاف سفارتخانے کی ملازمائوں سے زیادتی تشدد کے الزامات کی تحقیقات شروع

 فرانس : لبنانی سفیر کیخلاف  سفارتخانے کی ملازمائوں سے زیادتی  تشدد کے الزامات کی تحقیقات شروع

پیرس (اے ایف پی)فرانس میں لبنان کے سفیر کے خلاف سفارتخانے کی 2 سابق ملازماؤں سے جبری زیادتی اور تشدد کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

نیوز ایجنسی کے مطابق تحقیقات دونوں سابق ملازماؤں کی شکایت پر شروع کی گئی ہیں۔ ایک شکایت 31 سالہ خاتون نے جون 2022 میں درج کرائی جس میں اس نے الزام لگایا کہ لبنان کے سفیر نے مئی 2020 میں نجی اپارٹمنٹ میں اس سے جبری زیادتی کی۔ دوسری خاتون جوکہ لبنان کے سفارت خانے میں بطور ایڈیٹر کام کرتی تھی، 2020 میں پولیس کو شکایت درج کرائی کہ اسے کام کے دوران بحث کرنے پر سفیر نے تھپڑ مارا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں