مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج نے ایک اور نوجوان شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج نے ایک اور نوجوان شہید کر دیا

سرینگر (اے پی پی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض افواج نے گزشتہ روز ضلع راجوری کے علاقے ڈسال مہاری میں محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائی کے دوران کشمیری کو شہید کیا ۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں فوجی کارروائی  جاری تھی ۔واضح رہے ایک روز قبل بھی بھارتی فورسز نے ضلع سانبا میں ورکنگ بائونڈی کے  قریب منگو چک کے علاقے میں ایک کشمیری کو شہید کر دیا تھا۔ دریں اثناضلع کٹھوعہ کے شہیدی چوک میں گزشتہ روز لوگوں نے عوام دشمن بھارتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا،علاوہ ازیں بھارتی فورسز نے کشمیری کارکن وقار بھٹی کو فرقہ واریت کو ہوا دینے اور ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے جھوٹے الزام میں گرفتار کر لیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے کہا ہے کہ تنازع کشمیر پاکستان ، بھارت کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے اور دونوں ملکوں کو مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کرنا چاہیے ۔ ادھرانڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکومت میں بھارت میں آزادی صحافت خطرے میں ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں