کانگریس پر حملہ،ٹرمپ کے ایک اور حامی کو تین سال قید

کانگریس پر حملہ،ٹرمپ کے  ایک اور حامی کو تین سال قید

واشنگٹن (رائٹرز)امریکی عدالت نے 6 جنوری 2021 کو کیپٹل ہل پر حملے کی سازش اور دیگر الزامات میں اوتھ کیپرز گروپ کے رکن ڈیوڈ مورشل کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔

نیوز ایجنسی کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مورشل نے کیپٹل ہل پر حملے سے قبل واشنگٹن میں ہتھیار منتقل کئے ، تاہم وہ کیپٹل ہل پر حملے کے دیگر اوتھ کیپرز سے کم سزا کا مستحق ہے ۔ پراسیکیوٹرز نے عدالت سے ملزم کو دس سال قید سزا دینے کی استدعا کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں