بہار میں دریائے گنگا پر زیر تعمیر پل ایک سال میں دوسری بار گرگیا

بہار میں دریائے گنگا پر زیر تعمیر  پل ایک سال میں دوسری بار گرگیا

پٹنہ(دنیامانیٹرنگ) بھارتی ریاست بہار میں دریائے گنگاپر بنایاگیا زیرتعمیر پل ایک سال میں دوسری بار پھر منہدم ہوگیا۔

زیر تعمیر پل کے تین ستون گرکر دریائے گنگا میں بہہ گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال 30اپریل کوبھی پل کے کچھ ستون گرگئے تھے ۔وزیر اعلیٰ نے واقعہ کے بعد انکوائری کا حکم دیدیا۔بی جے پی کی مرکزی سرکار نے اس واقعہ کے بعد ریاست کے حکمران لالو پرساد کی پارٹی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں