یوکرینی فورسز نے روس پر زمینی حملے تیز کردیئے
کیف (دنیا مانیٹرنگ)یوکرین کی فورسز نے فرنٹ لائن کے مختلف سیکٹرز پرتوپ خانے سے بمباری اور روس پرزمینی حملے تیز کر دیئے ۔
نام ظاہر نہ کرنے پر امریکی فوجی ذرائع نے بتایا کہ بڑے جوابی حملوں کیلئے تیاریوں کے کئی ماہ بعد بھی یوکرین نے فوجی کارروائیوں سے متعلق خاموشی اختیار کی ہوئی تھی، حملوں میں حالیہ تیزی سے روسی فورسز پر یوکرین کے جوابی حملوں کے دیرینہ منصوبے کی عکاسی ہوتی ہے ۔