غلاف کعبہ کو 3میٹر اوپر اٹھا دیاگیا فلسطینی شہدا کے ایک ہزار اہلخانہ شاہی مہمان کی حیثیت سے حج کرینگے

غلاف کعبہ کو 3میٹر اوپر اٹھا دیاگیا  فلسطینی شہدا کے ایک ہزار اہلخانہ  شاہی مہمان کی حیثیت سے حج کرینگے

ریاض،مکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر فلسطینی شہدا کے لواحقین، زخمیوں اور اسیران کے ایک ہزار اہل خانہ شاہی مہمان کے طور پرحج ادا کریں گے ۔

یہ اقدام ‘ضیوف خادم الحرمین الشریفین’ پروگرام کا حصہ ہے جس کی نگرانی ہر سال مملکت میں وزارت اسلامی امور کرتی ہے ۔’ ‘ضیوف خادم الحرمین الشریفین’ پروگرام کے نگران اعلٰی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے فلسطینی شہدا کے لواحقین کو شاہی مہمان کے طور پر حج کرانے کے احکامات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ادھر حج سے قبل غلاف کعبہ کو 3میٹر اوپر اٹھا دیا گیا۔ غلاف کعبہ کو اوپراٹھانے کے بعد چاروں طرف سے سفید کاٹن کے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا جسے احرام کہا جاتا ہے ۔ غلاف کعبہ جسے کسوہ کہا جاتا ہے کو اوپراٹھانے کا مقصد حج کے دوران رش کے باعث اسے نقصان سے بچانا ہے ۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں