چین روس ملٹری پارٹنر شپ عالمی استحکام کیلئے ہے :روسی فوجی سربراہ

چین روس ملٹری پارٹنر شپ عالمی  استحکام کیلئے ہے :روسی فوجی سربراہ

ماسکو (اے ایف پی)روسی فوج کے سربراہ جنرل والری گراسیموف نے کہا ہے کہ روس کی چین کیساتھ مضبوط فوجی پارٹنرشپ دنیا کے استحکام کیلئے ہے ۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق چینی ہم منصب لیو ژھنلی کیساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ بات چیت روس چین سٹریٹجک دفاعی پارٹنرشپ کو مستحکم بنانے میں مدد کرے گی، اس پارٹنرشپ کا اہم محور چینی اور روسی افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے چینی ہم منصب کوماسکو کے دورے کی دعوت بھی دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں