امریکی حکومت پاکستان کے اندرونی معاملے میں فریق نہ بنے :پاکستانی نژاد فزیشنز کا خط

امریکی حکومت پاکستان کے  اندرونی معاملے میں فریق نہ  بنے :پاکستانی نژاد فزیشنز کا خط

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز فار جسٹس اینڈ ڈیموکریسی (اے پی پی جے ڈی)نے امریکی حکومت اور اداروں کو خط لکھ کر پاکستان کے اندرونی معاملات میں فریق نہ بننے کا مشورہ دیا ہے۔۔۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بعض مفاد پرستوں نے پوری کوشش کی کہ امریکی حکومت کو گھسیٹ کر تنازع کا حصہ بنادیا جائے ، امریکی حکومت پاکستان کے اندرونی معاملے میں فریق نہ بنے اور ایسا نظر نہیں آنا چاہیے کہ امریکا ایک فریق کے ساتھ کھڑا ہے ، انسانی حقو ق کے لبادے میں چھپے عناصر پاکستان میں حکومت گرانے میں ناکام ہوچکے ، یہ وہی مفاد پرست ہیں جنہوں نے کہاکہ ان کی حکومت امریکا نے گرائی اور امپورٹڈ حکومت بنائی،9 مئی پاکستان میں جمہوریت کیلئے ایسا ہی خطرناک تھا جس طرح 6 جنوری امریکی سیاسی نظام کیلئے تھا، سیاست اور جرم کو الگ ہونا چاہیے ، پاکستان کی حکومت کا ردعمل قانون کے مطابق ہونا چاہیے ،پی ٹی آئی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے ، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کرپشن کے مقدمات کو شفاف، منصفانہ اور تیزرفتاری سے مکمل کیاجائے ، تمام افراد کرپشن کے مقدمات کی عدالتی کارروائی کا حصہ بنیں، امریکا کو جمہوریت، سول حکومت اور قانون کی حکمرانی کی حمایت کرنی چاہیے ، آرمی، عدلیہ سمیت تمام فریقین کو اپنی آئینی حدود کے اندر رہنا چاہیے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں