اٹلی فیشن ویک :سعودی عرب کے 100 برانڈز کے ڈیزائنرز شرکت کرینگے

اٹلی فیشن ویک :سعودی عرب کے 100 برانڈز کے ڈیزائنرز شرکت کرینگے

روم (اے پی پی)اٹلی کے فیشن ویک میں سعودی عرب کے 100 برانڈز کے ڈیزائنرز شرکت کریں گے ، اطالوی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شہر میلان کے ٹورٹونا وسکونٹی پویلین میں 22 سے 25 ستمبر تک ہونے والی وائٹ میلانو 2023انٹرنیشنل نمائش میں سعودی عرب کی 100 برانڈز کے ڈیزائنرز بھی شرکت کریں گے ۔

سعودی فیشن اتھارٹی کے مطابق سعودی ملبوسات کے جدید ترین ڈیزائن پیش کئے جا رہے ہیں۔ مختلف ڈیزائن کے بیگ اور زیورات بھی نمائش میں پیش کئے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں