نواز شریف ،شہباز شریف سے اعظم نذیر کی 7گھنٹے طویل ملاقات

 نواز شریف ،شہباز شریف سے  اعظم نذیر کی 7گھنٹے طویل ملاقات

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے وطن واپسی اور کیسز سے متعلق مشاورت کرلی۔

لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے ۔اعظم نذیر تارڑ نے نواز شریف اور شہباز شریف سے 7 گھنٹے طویل ملاقات کی، اس دوران سابق وزیراعظم کی وطن واپسی اور کیسز سے متعلق بات چیت ہوئی۔ن لیگی رہنما عطا تارڑ پیر کی شام پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ ن لیگی صدر بھی آئندہ 2 روز میں پاکستان آئیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں