بھارت: 3 ہزار روپے واپس نہ کرنے پر سبزی فروش کو برہنہ کرکے بازار میں گھمایا

بھارت: 3 ہزار روپے واپس  نہ کرنے پر سبزی فروش کو  برہنہ کرکے بازار میں گھمایا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں کمیشن ایجنٹ نے 3 ہزار کا قرض واپس نہ کرنے پر سبزی فروش کو سرعام تشدد کے بعد برہنہ کرکے بھرے بازار میں گھما ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سبزی فروش نے لہسن کی خریداری کیلئے کمیشن ایجنٹ سے 5ہزار 600روپے ادھار لئے ، صرف 2600روپے واپس  کر سکا، باقی تین ہزار ملنے میں تاخیر پر سبزی منڈی کے کمیشن ایجنٹ نے 2 ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ کرکے بازار میں گھمایا، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آئی، مقدمہ درج کرکے کمیشن ایجنٹ سندر اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں