چین شام سٹریٹجک پارٹنر شپ کے قیام کا اعلان
بیجنگ (اے ایف پی)دمشق اور بیجنگ نے چین شام سٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام کا اعلان کر دیا ۔
چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ہانگژو شہر میں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے شامی ہم منصب بشار الاسد کیساتھ ملاقات کی، ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر چین شام سٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام کا اعلان کیا۔اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ عالمی تبدیلیوں کے باوجود دونوں ممالک کے روابط میں استحکام رہا ، چین شام میں غیر ملکی مداخلت کا مخالف اور شام کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت اورشام کے خلاف یکطرفہ کارروائیوں کی مخالفت کرتا ہے ۔ صدر بشار الاسد نے کہا کہ مشکل حالات میں شام کے عوام کا ساتھ دینے پر چینی حکومت کے وہ شکر گزار ہیں۔