غیر ملکی فنڈنگ کا شبہ، بھارتی پولیس کے صحافیوں کے گھروں پر چھاپے
نئی دہلی (رائٹرز)بھارتی دارالحکومت میں پولیس نے ایک نیوز پورٹل مار کر لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضے میں لے لئے ۔
نیوز ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ آن لائن چینل نیوز کلک کے دفتر، اس کے عملے اور چند صحافیوں کے گھروں پر چھاپے غیر قانونی فنڈنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے گئے ، ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم ایسے میڈیا گروپوں کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جنہیں پراپیگنڈے کیلئے بیرونی فنڈنگ ملتی ہے ، چھاپوں کے دوران کوئی گرفتاری نہیں کی گئیں۔