دلی ہائیکورٹ :یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست پر14فروری کو سماعت

دلی ہائیکورٹ :یاسین ملک کو  سزائے موت دینے کی درخواست   پر14فروری کو سماعت

نئی دہلی (اے پی پی)دلی ہائیکورٹ نے بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے تہاڑ جیل میں قید کشمیری حریت لیڈر یاسین ملک کو سزائے موت دینے کیلئے دائر درخواست کی سماعت 14فروری کو مقرر کر دی ۔

کشمیر میڈیا سروس کے  مطابق ہائیکورٹ نے منگل کو سپرنٹنڈنٹ جیل کویاسین ملک کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کرنے  کی ہدایت کی ۔حریت رہنما یاسین ملک کو گزشتہ سال19مئی کو نام نہاد فنڈنگ اور آزادی پسند سرگرمیوں کے مقدمے میں تعصب پسند بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی اس کے باوجود این آئی اے نے یاسین ملک کی عمر قید کی سزا کے عدالتی حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سزا بڑھانے کی درخواست کر رکھی ہے ۔ خیال رہے مودی حکومت آئندہ سال عام انتخابات میں کامیابی کیلئے یاسین ملک کو کئی دہائیوں قبل دائر جھوٹے مقدمے میں سزائے موت دلوانا چاہتی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں