بھارت :آئی سپیشلسٹ کی بیوی اور 2بچے قتل کرکے خودکشی

بھارت :آئی سپیشلسٹ کی  بیوی اور 2بچے قتل کرکے خودکشی

نئی دہلی(نیوز ایجنسیاں ) بھارتی شہر رائے بریلی میں آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر نے بیوی اور 2 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے ہسپتال رائے بریلی کے ڈاکٹر ارون کمار 2 روز سے بغیر اطلاع ہسپتال سے غیر حاضر تھے ، ساتھی ڈاکٹران کے گھر پہنچے ، بار بار گھنٹی کا جواب نہ ملنے پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی ، پولیس ٹیم دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی تو اسے ڈاکٹر ارون کمار، ان کی اہلیہ ، 12سالہ بیٹی اور 4سالہ بیٹے کی لاشیں ملیں، موقع سے خون آلود ہتھوڑا اور بے ہوش کرنے والا انجکشن ملا، اکٹر ارون کمار کی لاش پنکھے سے لٹکی ملی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں