انتہاپسندی کا الزام، یورپی ممالک سے 40پاکستانی ڈی پورٹ

انتہاپسندی کا الزام، یورپی ممالک سے 40پاکستانی ڈی پورٹ

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی ممالک سپین، یونان اور جارجیا نے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے 40 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا ۔

جمعرات کی صبح جارجیا   کے تبلیسی ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی خصوصی پرواز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی ،ان مسافروں میں سپین سے 15 ،یونان سے 12 اور جارجیا اورالبانیہ سے ملک بدر کیے جانے والے 13 پاکستانی شامل تھے ۔سپینش میڈیا کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والے 15 پاکستانیوں کو گذشتہ ماہ سپین کی پولیس نے انتہا پسندی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔پاکستان کے تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ان افراد کے ڈی پورٹ ہونے اور پاکستان پہنچنے کی تصدیق تو کی ہے تاہم ان پر عائد الزامات اور اس سلسلے میں پاکستان میں ان کے خلاف کسی کارروائی کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ اس حوالے سے پہلے گرفتار اور بعد ازاں ڈی پورٹ کیے گئے ایک پاکستانی کے بھائی نے بتایا کہ میرے بھائی اور دیگر پاکستانیوں پر انتہا پسندی کا نیٹ ورک چلانے کا الزام بے بنیاد ہے ۔ مقامی عدالت میں ثابت نہیں کیا جا سکا ورنہ انہیں ڈی پورٹ نہ کیا جاتا۔ کچھ لوگوں نے ٹک ٹاک پر ٹی ایل پی کا مواد یا اس پر مبنی ویڈیوز ضرور اپ لوڈ کی تھیں لیکن انہیں یہ معلوم بھی نہیں تھا کہ اس مواد کی بنیاد پر انتہا پسندی کے الزام کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں