امت مسلمہ کیلئے سوگوار دن، عوام پرامن انداز میں احتجاج ریکارڈ کرائیں: محسن نقوی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کے لئے سوگوار دن ہے۔

سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر محسن نقوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد پاکستان کا ہر شہری اسی طرح غمزدہ ہے جس طرح ایران کے شہری غم کی کیفیت سے دوچار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں، اپنا احتجاج پرامن انداز میں ریکارڈ کرائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں