ایران نے ڈرون حملے ، جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دیدی

ایران نے ڈرون حملے  ، جاسوسی کے الزام میں  ایک شخص کو پھانسی دیدی

تہران(اے ایف پی)ایران نے ڈرون حملے اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دیدی۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابقگزشتہ سال وزارت دفاع کی ایک سائٹ کوڈرون حملے سے نشانہ بنانے کے الزام میں دہشتگرد کو پھانسی دی گئی ہے ، سرکاری ٹی وی کے مطابق مجرم نے موساد کے انٹیلی جنس افسر کی رہنمائی میں اصفہان میں وزارت دفاع کی ورکشاپ میں دھماکا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ پھانسی کی تاریخ اور مجرم کی شناخت واضح نہیں کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں