جموں :فائرنگ کا تبادلہ ، پولیس افسر ہلاک،حملہ آور بھی مارا گیا

جموں :فائرنگ کا تبادلہ ، پولیس افسر ہلاک،حملہ آور بھی مارا گیا

جموں (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں جموں کے ضلع کٹھوعہ میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کے احاطے میں فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پولیس کا ایک افسر اور حملہ آور ہلاک ہو گیا جبکہ سب انسپکٹر زخمی ہو گیا ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا کہ کٹھوعہ۔۔

کے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے احاطے میں بھارتی پولیس اورحملہ آوروں کے ایک گروپ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ ہلاک حملہ آور کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس سب انسپکٹر دیپک شرما اور سپیشل پولیس آفیسرانیل کمارزخمی ہوگئے ۔ دیپک شرما کو پٹھان کوٹ کے امندیپ ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،ایس آئی انیل کمار زیر علاج ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں