عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

عالمی منڈی میں تیل کی  قیمتوں میں معمولی کمی

لندن(اے ایف پی)مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

خام تیل پیدا کرنے والے اہم ملک ایران کی طرف سے اسرائیل پر حملے کے باوجودپیر کو تیل کی عالمی قیمتیں گر گئیں۔برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمتوں میں ایک فیصد کمی آئی، رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی نہ بڑھنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق برینٹ فیوچر89.75 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ فیوچر کی قیمت84.92 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں