زمین بچانے کیلئے انسانوں کے پاس صرف 2 سال :اقوام متحدہ

زمین بچانے کیلئے انسانوں کے پاس صرف 2 سال :اقوام متحدہ

نیویارک (دنیا مانیٹرنگ)اقوام متحدہ کے موسمیاتی ایجنسی نے کہا ہے کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لیے انسانوں کے پاس صرف دو سال باقی ہیں۔

ایجنسی نے ترقی یافتہ ممالک سے گرمی میں اضافہ کرنے والی ماحول دشمن گیسوں  کے اخراج کو روکنے کیلئے جلد موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ایجنسی کے ایگزیکٹو سیکرٹری سائمن سٹیل کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ انتباہ ایک ڈرامائی بیان لگتا ہے لیکن جلد اقدامات بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوال کہ دنیا کو بچانے کے لیے دو سال اصل میں کس کے پاس ہیں؟، تو اس کا جواب اس کرہ ارض کا ہر فرد ہے ۔ماحول دشمن گیسوں کا اخراج کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے ،انہوں نے کہا کہ اب زیادہ سے زیادہ لوگ معاشرتی اور سیاسی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کارروائی دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنی روزمرہ کی زندگیوں اور اپنے گھریلو اخراجات تک موسمیاتی بحران کے اثرات کو محسوس کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ وارننگ بالخصوص جی 20 ممالک کے لیے تھی جن میں امریکا، چین اور روس جیسے ترقی یافتہ ممالک شامل ہیں۔ یہ ممالک زمین پر 80 فیصد گرمی پیدا کرنے والے عناصر کے اخراج کے ذمہ دار ہیں۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں