جارجیا کی پارلیمنٹ اکھاڑا بن گئی، پارلیمانی لیڈر کو مکا مار دیا گیا

جارجیا کی پارلیمنٹ اکھاڑا بن گئی، پارلیمانی لیڈر کو مکا مار دیا گیا

تبلیسی(مانیٹرنگ ڈیسک)جارجیا کی پارلیمنٹ اکھاڑا بن گئی، پارلیمانی لیڈر کو مکا مار دیا گیا۔

جارجیا کی حکمران جماعت ڈریم پارٹی کے پارلیمانی سربراہ مموکا مدینارازے ایوان میں ایک بل پیش کر رہے تھے اس دوران اپوزیشن رکن پارلیمنٹ نے ان پر دھاوا بول دیا۔ایوان کی کارروائی نیشنل ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کی جارہی تھی،اپوزیشن رکن پارلیمنٹ الیکو ایلیساشولی نے انہیں مکا مار کر ڈائس سے دور کردیا۔ اس کے فوراً بعد ہی دونوں اطراف سے اراکین پارلیمنٹ لڑنے کیلئے دوڑ پڑے اور ایوان اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں