عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں  میں کمی کا سلسلہ جاری

لندن(اے ایف پی )عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔رپورٹ کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باوجود خام تیل کی سپلائی متاثر نہیں ہوئی۔۔

جس کی وجہ سے بدھ کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی واقع ہوئی ۔برینٹ فیوچر کی قیمت 56 سینٹ یا 0.62 فیصد کم ہو کر نئی قیمت فی بیرل 89 اعشاریہ 46 ڈالر ہوگئی جبکہ یو ایس کروڈ فیوچر 63 سینٹ یا 0.74 فیصد گر کر 84.73 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں