غزہ :اسرائیلی بربریت ، شہدا کی تعداد34ہزار سے متجاوز

غزہ :اسرائیلی بربریت ، شہدا کی تعداد34ہزار سے متجاوز

غزہ،یروشلم (اے ایف پی)غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری، شہدا کی تعداد34ہزار سے متجاوز ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 71افراد شہید اور 106زخمی ہو گئے ۔۔۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی بربریت میں ابتک34ہزار سے زائد 

 فلسطینی شہید اور 76ہزار 770زخمی ہو چکے ۔ جنوبی غزہ کے علاقے رفح پر اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے 5بچوں سمیت کم از کم 10 افراد شہید ہو گئے ۔ابو یوسف النجار ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق بمباری کا نشانہ بننے والے عیاد خاندان کی ایک خاتون ابھی تک لاپتہ ہے ۔کئی افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔ 600 بچوں سمیت 1200سے زائد افراد کو بے گھر کر دیا ہے ۔یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ ایک علاقائی جنگ کے دہانے پر ہے ،کشیدگی بڑھنے پر پوری دنیا پر جنگ کے اثرات پڑ سکتے ہیں ۔ یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل کا کہنا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں تقریباً 14ہزار بچے شہید ہو چکے ۔ہزاروں بچے زخمی اور قحط کے دہانے پر ہیں۔ہر 10 منٹ میں ایک بچہ زخمی یا مر جاتا ہے ۔ جنگ کے بعد سے غزہ میں 10ہزار سے زیادہ خواتین بھی شہید ہو چکی ہیں ،ان میں سے 6ہزار نے اپنے پیچھے 19ہزار یتیم بچے چھوڑے ہیں۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں