کینیا :ہیلی کاپٹر گرنے سے آرمی چیف سمیت 9 اہلکار ہلاک

کینیا :ہیلی کاپٹر گرنے سے آرمی چیف سمیت 9 اہلکار ہلاک

نیروبی (دنیا مانیٹرنگ)کینیا میں ہیلی کاپٹر گرنے سے آرمی چیف سمیت 9سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے کہا ہے کہ دفاعی افواج کے سربراہ جنرل فرانسس اوگولا یوگنڈا کی سرحد کے قریب ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔انہوں نے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا جمعرات کی سہ پہر حادثے میں نو دیگر فوجی اہلکار بھی مارے گئے ۔ دو اہلکار اس حادثے میں معجزانہ طور پر بچ گئے ،حادثہ ٹیک آف کے فوراً بعد پیش آیا۔ روتو نے کہا کہ اہلکار کینیا کے شمالی علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف لڑائی کے علاقے کا دورہ کر رہے تھے ۔صدر ولیم روٹو نے کہا کہ ہماری قوم کو ایک المناک ہوائی حادثہ کا سامنا کرنا پڑا،کینیا کی دفاعی افواج کے سربراہ جنرل فرانسس اومونڈی اوگولا کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے بہت دکھی ہوں۔روتو نے کہا کہ فضائیہ نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے ایک تحقیقاتی ٹیم روانہ کر دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں