انڈونیشیا :آتش فشاں پھٹنے کے بعد ہزاروں افراد کا انخلا، سونامی کا خطرہ

انڈونیشیا :آتش فشاں پھٹنے کے بعد ہزاروں افراد کا انخلا، سونامی کا خطرہ

جکارتہ (اے پی پی)انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعدسونامی کے خطرے کے باعث ہزاروں افراد کا انخلا کیا جار ہا ہے ۔

اے ایف پی کے مطابق انڈونیشیا کے امدادی کارکنوں نے جمعرات کو آتش فشاں کے 5 بار پھٹنے کے بعد ہزاروں لوگوں کو نکالنے کے لیے دوڑ لگا دی۔حکام نے بتایا کہ آتش فشاں جو انڈونیشیا کے سب سے بیرونی علاقے میں ایک دور دراز جزیرے پر ہے جو سطح سمندر سے 725 میٹر بلندی پر ہے ۔ حکام نے قریبی ہوائی اڈے کو بند کرنے اور ملبے کے گرنے کے بارے انتباہ جاری کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں