بھارت میں عام انتخابات کا آج سے آغاز

بھارت میں عام انتخابات  کا آج سے آغاز

نئی دہلی (آئی این پی)دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک بھارت میں عام انتخابات کا آغاز آج 19اپریل سے ہورہا ہے ، 7 مراحل پر مشتمل انتخابات یکم جون تک ہوں گے ۔

بھارت میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 97کروڑ ہے جبکہ حکومت سازی کی خاطر لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے کسی بھی پارٹی کو 272نشستوں کی سادہ اکثریت درکار ہوتی ہے ۔پہلے مرحلے میں آج جمعے کو 21ریاستوں کے 102حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ووٹنگ کی تاریخیں آج 19اپریل، 26اپریل، 7مئی، 13مئی، 20مئی، 25مئی اور یکم جون ہیں،ووٹوں کی گنتی4 جون کو ہو گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں