کینیڈا:تاریخ کی سب سے بڑی اور سنسنی خیز چوری کا سراغ لگا لیا گیا

کینیڈا:تاریخ کی سب سے بڑی  اور سنسنی خیز چوری کا سراغ لگا لیا گیا

اوٹاوا(دنیا مانیٹرنگ )کینیڈا میں ایک سال قبل تاریخ کی سب سے بڑی چوری ہوئی جس میں ٹورنٹو ائیرپورٹ کے کارگو مرکز سے مجرموں کا ایک شاطر گروہ چار سو کلو سونا اورکروڑوں ڈالر کی کرنسی لیکر فرار ہو گیا ۔

 پولیس نے اس واردات کے  6ملزموں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے ۔17اپریل 2023 کی شام کو سوئٹزرلینڈ سے ایک پروازکینیڈا کے ٹورنٹو ائیر پورٹ پر اترتی ہے ۔ اس سے سامان اتار کر کارگو مرکز منتقل کر دیا جاتا ہے ۔تھوڑی دیر بعد اس کارگو سنٹر پر ایک ڈلیوری ٹرک آتا ہے ۔اس کے ڈرائیور کے پاس بالکل اصل بل ہوتا ہے ۔ یہ دستاویز عام طور پر ایک کیریئر کی طرف سے جاری کی جاتی ہے جس میں شپمنٹ کی تفصیلات ہوتی ہیں۔ اس کے بعد سونا اور نقدی ٹرک پر لاد دی گئی اور ڈرائیور کمپاؤنڈ سے باہر نکل گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں