میلان :رات 12 بجے کے بعد آئس کریم بیچنے پر پابندی

میلان :رات 12 بجے کے  بعد آئس کریم بیچنے پر پابندی

میلان(نیوز ایجنسیاں )اٹلی کے شہر میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم بیچنے پر پابندی کا فیصلہ تنازع کی شکل اختیار کرگیا۔

سٹی کونسل ہفتے کے پانچ دن رات 12.30 بجے اور ہفتہ اتوار کو 1.30 بجے کے بعد ریسٹورنٹس سے کھانا اور مشروبات کی فروخت پر بھی پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے ۔اگر اس پابندی سے متعلق اجازت دے دی جاتی ہے تو اس کا اطلاق مئی میں ہو جائے گا۔حکام کا کہنا تھا کہ آئس کریم سمیت دیگر کھانوں پر وقت کی پابندی سے سڑکوں پر لوگوں کا رش کم ہوجائے گا اور یہ شور شرابہ کم کرنے میں مددگار ہوگا۔دوسری جانب آئس کریم کے کاروبار سے جڑے افراد نے اس تجویز کو آئس کریم کے خلاف جنگ قرار دیا ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں