بھارت:حادثات میں کمی کیلئے بس ڈرائیورز کو اہلخانہ کی تصاویر ڈیش بورڈ پر لگانے کی ہدایت

بھارت:حادثات میں کمی کیلئے  بس ڈرائیورز کو  اہلخانہ کی تصاویر  ڈیش بورڈ پر لگانے کی ہدایت

لکھنؤ (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹریفک حادثات میں کمی کیلئے حکومت نے انوکھا اقدام اٹھاتے ہوئے بس ڈرائیورز کو اہلخانہ کی تصاویر ڈیش بورڈ پر لگانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے نئی حکمت عملی کے تحت تمام ڈرائیورز کو ہدایات جاری کر دی ہیں،سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق گھر والوں کی تصاویر ڈیش بورڈ پر لگانے کا خیال ریاست آندھرا پردیش سے لیا گیا جہاں اس اقدام کو لاگو کرنے پر حادثات میں کمی دیکھنے میں آئی،اس عمل سے ڈرائیورز کو اپنے گھر والوں کی یاد آتی رہے گی اور وہ ان کی خاطر محفوظ طریقے سے گاڑی چلائیں گے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں