لندن :دو فوجی گھوڑوں نے افراتفری پھیلا دی3 اہلکاروں سمیت 5 زخمی، 2 گاڑیوں کو نقصان

لندن :دو فوجی گھوڑوں نے افراتفری  پھیلا دی3 اہلکاروں سمیت 5  زخمی، 2 گاڑیوں کو نقصان

لندن (دنیا مانیٹرنگ) دو فوجی گھوڑوں نے وسطی لندن میں افراتفری پھیلا دی، جن پر پولیس نے بڑی مشکل سے قابوپایا۔ کمانڈنگ آفیسر کا کہنا ہے ۔۔

کہ بیلگراویاکے علاقے میں یہ گھوڑے تعمیراتی کام کے دوران اونچائی سے ملبہ گرنے کے باعث خوفزدہ ہو کرمجمع میں دوڑ پڑے ۔واقعہ بدھ کی صبح اس وقت پیش آیا جب 6فوجی جوان اور 7 گھوڑے معمول کی مشق میں حصہ لے رہے تھے ۔ اس دوران چار سواروں کو گھوڑوں نے اچھال کر نیچے گرا دیا۔ان میں سے دو گھوڑے علاقے میں سرپٹ دوڑتے دیکھے گئے ۔سفیدگھوڑا ٹیکسی سے جا ٹکرایا اور خون بہنے لگا۔جبکہ سیاہ گھوڑے نے وہاں کھڑی ایک ٹور بس کی ونڈ اسکرین توڑ دی۔ واقعہ میں 3 فوجیوں سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے ، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس 5میل دور لائم ہاؤس کے علاقے میں ان گھوڑوں کوپکڑپائی، جہاں سے انہیں معائنے کیلئے آرمی ڈاکٹروں کے حوالے کردیاگیاہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں