بی جے پی کو ووٹ دیں ورنہ بلڈوزر کارروائی ،مسلمانوں کو دھمکیاں

بی جے پی کو ووٹ دیں ورنہ بلڈوزر کارروائی ،مسلمانوں کو دھمکیاں

نئی دہلی(اے پی پی)بھارتی ریاست آسام میں انتخابی حلقے کریم گنج کے ایک مسلم اکثریتی گا ؤں کے لوگوں نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ26اپریل کو ہونے والے انتخابات سے پہلے محکمہ جنگلات کے افسروں اور ملازمین نے انہیں دھمکی دی تھی کہ۔۔۔

 بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں بصورت دیگر بلڈوزر کارروائی کے لیے تیار رہیں۔ لوگوں نے آسام کے محکمہ جنگلات کے 9افسروں اور پولیس کے خلاف مقامی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔گاؤں   والوں نے بی جے پی امیدوار کرپاناتھ ملاح کے خلاف بھی شکایت درج کرائی ہے ۔ضلع ہیلاکنڈی کے گاؤں بٹوکوسی سے تعلق رکھنے والے درخواست گزاروں نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کریم گنج کی عدالت سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیاہے ۔درخواست میں کہاگیا کہ گزشتہ کئی دنوں سے آسام پولس کمانڈوز اور محکمہ جنگلات کے آفیسرز، پولیس اور فارسٹ گارڈز کے ہمراہ بٹوکوسی، رونگ پور، چرنگی، جلال واد، نیویا اور دیگر علاقوں میں گھر گھر جا کر مکینوں سے پوچھ گچھ کیساتھ گھروں کی تصاویر لے رہے تھے ۔ ان سے کہا جا رہا تھا کہ وہ بی جے پی امیدوار کرپاناتھ ملاح کو ووٹ دیں بصورت دیگر انہیں بلڈوزر کے ذریعے گھروں سے بے دخل کر دیا جائے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں