امریکا:وسطی ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 3افراد زخمی

امریکا:وسطی ریاستوں میں طوفانی  بگولوں نے تباہی مچادی، 3افراد زخمی

نیبراسکا،اوماہا (اے ایف پی )امریکا کی وسطی ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 3 افراد زخمی ہو گئے ۔

 پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں سیاہ بادلوں کو آسمان میں دیکھا جاسکتا ہے جو اپنے ساتھ مٹی، گردوغبار اور دیگر چیزوں کو ساتھ لے رہے ہیں۔اوماہا کے مضافاتی علاقے ایلخورن میں طوفان نے متعدد مکانات کو تباہ کر دیا، گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ،متعدد درخت اکھڑ گئے ۔نیبراسکا ریاست کے قریب طاقتور طوفانی ہواؤں سے ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 11 ہزار کے قریب گھر بجلی سے محروم ہوگئے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں