جاپانی شہنشاہ اور ملکہ جون کے آخر میں برطانیہ کا دورہ کرینگے:جاپان

جاپانی شہنشاہ اور ملکہ جون کے آخر میں برطانیہ کا دورہ کرینگے:جاپان

ٹوکیو(اے پی پی)جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو اور ملکہ ماساکو جون کے آخر میں ریاستی مہمان کے طور پر برطانیہ کا دورہ کریں گے۔

برطانوی بادشاہ چارلس نے انہیں باضابطہ طور پر مدعو کیا ہے ۔ شاہی جوڑے کا وہاں تقریباً ایک ہفتہ قیام متوقع ہے ۔شہنشاہ اور ملکہ لندن میں ایک استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے ۔ ان کے سابقہ تعلیمی ادارے آکسفورڈ یونیورسٹی کے دورے کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں