چاول کی برآمد ات میں 76.57فیصد اضافہ ریکارڈ

چاول کی برآمد ات میں 76.57فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (اے پی پی) چاول کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر76.57 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا مارچ چاول کی برآمدات کاحجم 2.690 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔۔

جو76.57 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمد سے 1.522 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ مارچ میں چاول کی برآمد کاحجم 355.44 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو فروری میں 374.23 ملین ڈالر اور گزشتہ سال مارچ میں 200.84 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2023 میں چاول کی برآمدسے ملک کو2.10 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ مالی سال کے پہلے 9ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 631.33ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 435.53 ملین ڈالرکے مقابلے میں 45فیصدزیادہ ہے ۔ پہلے 9ماہ میں نان باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 2.058ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو 89.37 فیصدزیادہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں