سری لنکا: 2020 کے بعد سے اموات میں اضافہ، پیدائش میں کمی

سری لنکا: 2020 کے بعد سے اموات میں اضافہ، پیدائش میں کمی

کولمبو (اے پی پی)سری لنکا میں 2020 کے بعد سے اموات میں اضافہ جبکہ پیدائش میں کمی ہوئی ہے ۔

سینئر ڈپٹی رجسٹرار جنرل لکشی کا گنی پولا نے کہا کہ 2020 سے پہلے سالانہ پیدائش تقریبا ً 3لاکھ 25ہزار تھی، لیکن اب کم ہو کر 2لاکھ 80ہزار رہ گئی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ سالانہ اموات بڑھ کر تقریباً 1لاکھ 80ہزار ہو گئی  ہیں جبکہ 2020 سے پہلے یہ تعداد 1لاکھ40ہزار کے لگ بھگ تھی۔اہلکار نے کہا کہ یہ رجحان سری لنکا کی آبادی میں اضافے پر منفی اثر ڈالے گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں